مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق،5شہریوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں خاتون سمیت4افراد جاں بحق’ نو سرباز شہری کی کار لے اڑاجبکہ چالاک ملزمان کا 5شہریوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ7ج ب میں واقع خالد کی پینجا فیکٹری میں لیہ کا رہائشی نوجوان ذیشان کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کے کپڑے مشین میں پھنسنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 8ج ب کا شان ولد جاوید سمال انڈسٹری میں لیس بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا تھا وہ گذشتہ شام اپنے10سالہ بیٹے پلوش کو ساتھ لیکر آ گیا جہاں وہ کھیلتے ہوئے سیڑھیوں سے گرا اور سر میں شدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔ تھانہ گڑھ کے علاقہ622گ ب کے قریب تیز رفتار بس کی زد میں آ کر نوجوان چل بسا جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ پرتاب نگر سے 35سالہ خاتون کی نعش برآمد، پولیس نے خاتون کو نشئی قرار دیتے ہوئے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری یونٹ میں رکھوا کر اس کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی جبکہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ملت ٹائون کے رہائشی وسیم نے بتایا کہ اس کا واقف کار ملزم منیر احمد کار لیکر گیا واپس نہ آیا ، کار خرد برد کر لی۔ علاوہ ازیںبٹالہ کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ کے عدیل نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم امیر حمزہ نے کاروبار کیلئے 52لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی، سول لائن کے شفیق سے ملزم ارشد نے 15لاکھ’ لیاقت روڈ کے غلام حسین سے ملزم ندیم نے 20لاکھ’ جڑانوالہ روڈ کے بلال سے ملزم جاوید نے 16لاکھ’ سمن آباد کے نوید سے ملزم شہباز نے 10لاکھ اور سمندری کے نعیم سے ملزم سلمان نے 30لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جوکہ جعلی نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں