مختلف حادثات میں2کمسن بچوں سمیت5افراد جاں بحق،17زخمی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مختلف حادثا ت اور واقعات میںدو کم سن بچوں سمیت 5افراد جاں بحق اور17زخمی ہو گئے ۔تفصیل کے مطا بق سمندری روڈ روشن والا بائی پاس مدنی کنڈا کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ۔ موٹر سائیکل سوار 70سالہ اشرف ولد اکبر موقع پر جاںبحق ہو گیاجبکہ50سالہ نظیراں بی بی زوجہ اشرف اور پانچ سالہ طلحہ ولد اعجاز شدید زخمی ہو گیا ۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے میراں والا بنگلہ امین پور بائی پاس روڈ پر تیزرفتارموٹر سائیکل سڑک پر کھڑی ٹرالی سے ٹکرا نے 60سالہ رشید مسیح اور 3سالہ بچہ اظہر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو خواتین 30 سالہ صوفیہ اور 20 سالہ نومانہ شدید زخمی گئیں۔سرگودھا روڈ کے علاقہ عمیر ٹاؤن کی گلی نمبر 3 میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہو نے سے6 ماہ کابچہ آیان ،19سالہ مناہل دختر عبد الوحید ،28سالہ رمشا زوجہ شاہ زیب،34سالہ شاہ زیب ولد سلیم،22سالہ زونیشا دختر عبد الوحید بری طرح جھلس گئے ۔ الہٰی آباد کے علاقہ احمد آباد سی بلاک میں اڑھائی منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ عائشہ دختر صابر اور 40 سالہ کوثر دختر صادق موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ 40سالہ جعفر ولد صادق، اشفاق ولد صادق،عارف ولد صادق،احمن ولد عارف، آمنہ دختر اشفاق، آسیہ زوجہ اشفاق، حسنین ولد اشفاق، محمد عثمان ولد اشفاق، ملبے تلے دب کر شدیدزخمی ہو گئے ۔ڈبل سٹوری گھر کی دوسری چھت ٹی آر گاڈر سے بنی ہوئی تھی، جو کمزور ہونے کے باعث گر گئی۔ریسکیو1122نے زخمیو ں اور جاں بحق ہونیوالی خواتین کو ملبے سے نکال لیا اور تمام حادثات اور واقعات میںجاں بحق ہونیوالوں کی نعشوں اور زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں