مختلف شہروں میں اربن ٹرانسپورٹ کے اجراء کیلئے رپورٹ طلب

سرگودھا (بیورو چیف) حکومت پنجاب نے سرگودھا’ ڈیرہ غازی خان’ ساہیوال اور گجرات میں شہریوں کیلئے اربن ٹرانسپورٹ کے اجراء کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہے پہلے مرحلہ میں سرگودھا’ ڈیرہ غازی خان’ ساہیوال اور گجرات میں اربن ٹرانسپورٹ کا اجراء کیا جارہا ہے لاہور’ راولپنڈی’ اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں آنے کے بعد وہاں پر دیگر بسوں کو بند کرکے انہیں ان شہروں میں چلانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے بعد سیالکوٹ میں اربن ٹرانسپورٹ کا اجراء کیا جائیگا تاکہ ٹریفک کے دبائو کو کم سے کم کیا جاسکے پہلے مرحلہ میں ان شہروں میں اربن ٹرانسپورٹ کا اجراء ان روٹس پر کیا جائیگا ۔جہاں پر سواری زیادہ ہے اور ٹریفک کا دبائو بھی عوام کیلئے مشکلات کا موجب بنا ہوا ہے اس اربن ٹرانسپورٹ میں سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ مقرر کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں