59

مختلف شہروں میں بارشیں

لاہور (بیوروچیف) لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔صوبائی دارالحکومت میں اچھرہ، فیروز پور روڈ ،گلبرگ، تاج پورہ ،کینال روڈ ،باٹا پور، ڈیفنس، ماڈل ٹاون،کوٹ لکھپت ،جیل روڈ، نشتر ٹاون، پانی والا تالاب ،اندرون لاہور میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے بعد شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کی مزید 3روز تک بارش پیشگو کی ہے جبکہ موسلادھار بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔دوسری جانب صبح سویرے سے پنجاب میں برکھا رت چھا ئی رہی،مختلف شہروںحافظ آباد سیالکوٹ ،نارووال،ڈسکہ میں بادل جم کر برسے اور ژالہ باری سے ہر طرف سفیدی پھیل گئی ، وادی نیلم کے بالائی حصوں میں برف باری ہوئی ،اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔جبکہ بعض علاقوں میںبجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سترہ اکتوبر تک چاروں صوبوں اور شمالی علاقہ جات کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں ۔ اس دوران مری، گلیات، چترال، گلگت بلتستان اور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پندرہ اور سولہ اکتوبر کے دوران بارشوں سے راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں