مختلف شہروں میں زلزلہ

حیدرآباد (نامہ نگار) حیدر آباد اور قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقہ قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔حیدر آباد میں زلزلے کی شدت 3.4 جبکہ گہرائی 16 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مسلم باغ سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گرد و نواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں