مختلف شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ ہری پور، خانپور اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں