مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار زلزلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد اور روالپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 24گھنٹے کے اندر دوبارہ زمین لرز اٹھی ہے۔پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق جڑواں شہروں میں 12بج کر 10منٹ پر زلزلہ آیا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز روات کے جنوب مشرق سے 15کلومیٹر دور تھا۔زلزلے کے باعث شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، ریسٹورنٹس سے باہر نکل کر کھلے مقامات پر آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں