فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سمن آباد کالج روڈ اور جھنگ روڈ پر دو نامعلوم قیدیوں کی نعش برآمد ، پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے مقتولوں کے ورثاء اور ملزمان کی تلاش شروع کردی’ سمن آباد کالج روڈ پر 35سالہ اور جھنگ روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئیں ، جن کے جسموں پر تشدد کے نشانات تھے۔ تاہم پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔



