4

مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات،خاتون جاں بحق،7افراد زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق’ دو بھائیوں سمیت 7افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 198 گ ب کا رہائشی وقاص اپنی والدہ منظوراں بی بی زوجہ عاشق علی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جب وہ سمندری روڈ پٹرول پمپ کے قریب یوٹرن لینے لگا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے مضروب ماں بیٹے کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر منظوراں بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ جبکہ سمندری روڈ پر پرائیویٹ ایمبولینس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار دو بھائی 16سالہ طلحہ اور 17سالہ طاہر پسران ذیشان بری طرح زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں نشاط آباد پل کے قریب کسٹم حکام کے ڈبل کیبن ڈالہ کے ڈرائیور شہزاد نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گیا، جسکی زد میں آ کر ریاض حسین ولد بشیر احمد سکنہ مہندی محلہ’ ایوب ولد یعقوب سکنہ منصورآباد’ طارق ولد محمد علی سکنہ یوسف آباد اور بھولا ولد برکت سکنہ شکیل پارک بری طرح زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں