مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات ،ماں بیٹا اور سنٹرل جیل اہلکار جاں بحق

جڑانوالہ (نامہ نگار) ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار ماں بیٹا اور ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سنٹرل جیل کا اہلکار جاں بحق ہو گیا’ 2 بھائیوں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ چک نمبر 59گ ب کے قریب بس ڈارئیور نے موٹر سائیکل رکشہ کو کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں رکشہ میں سوار ماں بیٹا 40سالہ ارشاد بی بی زوجہ امتیاز اور اسکا ایک سال کا بیٹا لالا ولد امتیاز ساکن 60والا سٹاپ جاں بحق ہو گئے جبکہ رکشہ ڈرائیور شفیق ساکن اکال گڑھ زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے حادثہ میں سٹرل جیل کا اہلکار فیض احمد اپنے بھانجوں 10سالہ شہزاد اور 12سالہ ذولقرنین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چینوٹ سے مکوانہ آ رہا تھا کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود سنٹرل جیل کے قریب سامنے سے آنیوالے ٹریکر ڈرائیور نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں سنٹرل جیل میں تعینات اہلکار فیض احمد احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے بھانجوں کو شدید چوٹیں آئیں اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ لاشوں کو پولیس کے سپرد کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ تاہم پولیس تھانہ صدر اور کھرڑیانوالہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں