مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

اوکاڑا (بیوروچیف ) اوکاڑا کے نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں دو سالہ بچی اور ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ بونگہ صاحبہ کے قریب عمران ڈوگر کی 2سالہ بیٹی اپنے تایا کے ہمراہ پیدل جا رہے تھے کہ اچانک اسپیشل سٹوڈنٹس کے تیر رفتار بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ ڈرائیور سٹوڈنٹس اور بس کو چھوڑ کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں اوکاڑہ کے نواحی قصبہ مرزا پل دیپالپور کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ضلع بہاولنگر کے رہائشی موٹر سائیکل سوار 42سالہ غلام مصطفی ولد باغ علی موقع پر جاں بحق جبکہ 36سالہ رمضان ولد باغ علی اور 36 سالہ گلناز زوجہ زمضان شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122ٹیم نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں