مختلف مقامات پر کرنٹ لگنے سے2افراد زندگی کی بازی ہارگئے

سمندری (بیورو چیف)تھانہ ترکھانی کے علاقہ میں 23سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا افسوسناک واقعہ چک نمبر138گ ب رسیانہ میں پیش آیا جہاں پر 23سالہ نوجوان ثقلین کو چارہ کاٹنے والی مشین سے بجلی کا شدیدجھٹکا لگا جو جان لیوا ثابت ہوا نوجوان کی المناک وفات سے گھر میں کہرام مچ گیااور صف ماتم بچھ گئی پورے گاؤں کا ماحول سوگوار ہو گیا۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ ڈائیوو روڈ پر 8ج ب کے قریب محبوب ٹائون میں کرنٹ لگنے سے 60سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا، ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 8ج ب محبوب ٹائون کا رہائشی 60سالہ رشید کے گھر کی بجلی کی مین تاریں دیوار سے ٹچ ہو رہی تھیں، آج صبح مذکورہ شخص بجلی کا سوئچ آن کرنے لگا تو بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو رشید زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں