مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکلوں سمیت مال و زر چوری کرلیا گیا

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف واردا توں میں موٹر سائیکلوں سمیت دیگر مال وزر چوری کرلیا۔معلوم ہواہے کہ شاہد منیر نے اپنی موٹر سائیکل نمبر9230ٹی ایس کے پینسرہ روڈ پر البرکت ہسپتال کے قریب کھڑی کی تھی جس کو نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔امامیہ کالونی گوجرہ کے محمد ریاض نے اپنی موٹر سائیکل نمبر3955ایف ڈی بی گھر کے باہر کھڑی کی تھی کہ نامعلوم چوروں نے موقع پا کر چوری کر لی۔حسنیہ کالونی کے عابد حسین کی موٹر سائیکل 3405جے جی ایچ گھرکے باہر سے چوری ہوئی۔صدیق پارک کے مقصدداحمدکی موٹر سائیکل نمبر9468ایف ڈی کے گھرکے باہر سے چوری ہو گئی۔چک نمبر279ج ب کے محمد شہزاد کی موٹر سائیکل نمبر3043ایف ڈی اواس کے گھر کے باہر سے چوروں نے چوری کر لی۔محلہ قادری دربار کے آصف علی تبسم کی اہلیہ سول ہسپتال گئی تھی کہ نامعلوم چورنے اس کا قیمتی موبائل ونقدی چوری کر لی۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی ونواں لاہور پولیس کو آگاہ کر دیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں