مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے4افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو لہولیان کر دیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا’ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 133گ ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان قیصر وغیرہ نے عدنان ولد قیصر کو گولی مار کر لہولیان کردیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقہ گلی نمبر17میں معمولی رنجش پر مسلح ملزمان مخالف عرفان کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے، تھانہ ترکھانی کے علاقہ 46گ ب میں عداوت بازی کی بناء پر ملزمان طلحہ وغیرہ نے فائرنگ کرتے ہوئے صالح خان اور پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف خالد کو زخمی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں