مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4افراد کو بری طرح زخمی کر دیا’ مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا’ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ شاداب کالونی میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان شہزاد وغیرہ نے مخالف عبداﷲ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف وہراس پھیلاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ترکھانی کے علاقہ 47 گ ب کے شہزاد نے بتایا کہ عداوت بازی کی بناء پر ملزمان امتیاز وغیرہ نے فائرنگ کر کے اویس زخمی کر دیا۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 61 گ ب میں ناجائز تعلقات کے شبہ پر ملزم آتش وغیرہ نے فائرنگ کر کے آصف کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا۔ علاوہ ازیں پرانی دشمنی کی بناء پر 68 گ ب میں مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان شفقت کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں