مختلف واقعات میں پانچ خواتین اغوائ

گوجرہ ( نامہ نگار )پا نچ مختلف واقعات میں شادی شدہ سمیت پا نچ خوا تین کو اغوا کرلیا گیا ۔ محلہ حسنیہ کا لونی کے محمد اشرف نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی26 سا لہ بیٹی خدیجہ گھر سے مدرسہ جارہی تھی کہ زبیر نا می نوجوا ن اپنے ایک سا تھی کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر آ گیا اور اسکو زبردستی اغوا کرلیا ، چک نمبر 308 ج ب کے آصف رفیق نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی 17 سا لہ بیٹی ارسا گھر میں موجود تھی کہ اللہ دتہ وغیرہ چار افراد کار میں سوار ہوکر آ گئے اور اسکی بیٹی کو زبردستی اغوا کرلیا ، چک نمبر 358ج ب کے محمد ذکی نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی بہن گلناز بی بی خاوند سے نارا ض ہوکر آ ئی ہوئی تھی کہ طیب وغیرہ پا نچ افراد کار میں سوار ہو کر آ گئے اور اسکو اغوا کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں