64

مختلف واقعات میں گولیاں لگنے سے خاتون سمیت5افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 5افراد لہولہان ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ 214 رب ڈھڈی والا میں شادی کی تقریب میں دولہا کے دوستوں فیضان وغیرہ کی فائرنگ سے گولی لگنے سے عبدالرحمن بری طرح زخمی ہو گیا۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب میں عداوت کی بناء پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے شہناز بی بی زخمی ہو گئی، نشاط آباد کے علاقہ ایف ڈی اے سٹی میں نامعلوم ملزمان نے میاں خان کے بھتیجے کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا’ روشن والا کے علاقہ 252رب میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو متحارب گروپوں علی احمد اور اصغر کے درمیان فائرنگ’ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں