5

مختلف واقعات میں گولیاں لگنے سے3افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں مختلف واقعات کے دوران گولیاں لگنے سے تین افراد بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق خیابان کالونی کے رہائشی عاشق حسین ولد حیدر نے بتایا کہ وہ مین روڈ پر متحارب پارٹیوں میں جھگڑا ہو رہا تھا، اچانک فائرنگ شروع ہوئی تو گولی اسکے پیٹ میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جبکہ دوسرا واقعہ سرگودھا روڈ پر سوئی گیس دفتر کے قریب پیش آیا جہاں پر جوہر ٹائون کے رہائشی رضا ولد احمد کے دوست کلیم کا کہنا ہے کہ رضا پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل جانے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ علاوہ ازیں ملت ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان نوید بری طرح زخمی ہو کر ہسپتال پہنچا، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں