9

مختلف ٹھیکوں کی نیلامی میں بے جا رکاوٹوں سے مسائل میں اضافہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سرکاری محکموں کی جانب سے مختلف ٹھیکوں کی نیلامی میں بے جا رکاوٹوں سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ،ذرائع کے مطابق ریٹ لسٹ فروٹ، سبزی، گوشت، لیٹرین، پارکنگ فیس اور رکشہ اسٹینڈز وغیرہ کی نیلامی کے لیے اخبارات میں باقاعدہ اشتہارات تو جاری کر دیے جاتے ہیں، تاہم عملی طور پر ان بولیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جاتا، جس پر شہریوں اور دلچسپی رکھنے والے ٹھیکیداروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جب نیلامی کی مقررہ تاریخ آتی ہے تو جن افراد یا اداروں کو دلچسپی ہوتی ہے وہ قواعد و ضوابط کے مطابق بولی میں حصہ لیتے ہیں، لیکن عین وقت پر مختلف حیلے بہانوں سے سرکاری افسران بولی کو کینسل کروا دیتے ہیں، کبھی تکنیکی خامیوں کا بہانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی فائلوں کی عدم دستیابی یا اعلی حکام کی منظوری نہ ہونیکا جواز پیش کر دیا جاتا ہے، تشویشناک امر یہ ہے کہ بولی منسوخ ہونے کے بعد یہی محکمے پورا سال بغیر کسی نیلامی کے چلتے رہتے ہیں، شہریوں کا الزام ہے کہ اس دوران متعلقہ مقامات پر تعینات ملازمین خود ہی وصولیاں کرتے ہیں جو کہ کافی سالوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں