29

مخصوص نشستیں نہ ملنے کا ذمہ دار کون؟PTIمیں اختلافات

اسلا م آباد(بیوروچیف)پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا ذمہ دار کون؟ اس معاملے میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ ترجمان معظم بٹ نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کی ذمہ داری قاضی انور ایڈووکیٹ اور مشال یوسفزئی پر ڈال دی۔معظم بٹ نے کہا کہ اس طرح کی کارگزاری کے ایسے ہی نتائج آتے ہیں، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت کی جانب سے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دینے پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں