33

مخیرحضرات کو اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام کرانے چاہئیں

کمالیہ (نامہ نگار)سماجی شخصیت چوہدری شوکت علی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر دوستوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر، حاجی محمد اسلم انصاری آف یوکے، مس روبی ملک آف کینیڈا، حاجی نذیر احمدآف سعودی عرب، پیر سید علی حیدر شاہ ،سابق چیئرمین بلدیہ کمالیہ ملک محمد شریف ،سماجی شخصیت رائے عامر حسین منوں، ملک عابد حسین کھوکھر، صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں رانا مظفر علی فاروقی سمیت دوست احباب نے شرکت کی تقریب سے اوورسیز رہنما حاجی محمد اسلم انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کو علاقہ میں فلاحی منصوبے شروع کرنے چاہیے اکیلی حکومت کچھ بھی نہیں کر سکتی ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے ارد گرد کے معزز افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل رکھے اس سے قبل اوورسیز رہنما روبی ملک آف کینیڈا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ شہر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں یہاں کے لوگوں نے جو محبت پیار دیا ہے اسے کبھی بھی فراموش نہیں کر سکوں گی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں