1

مخیرحضرات کے تعاون سے رمضان دستر خوان قائم ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رمضان نگہبان پیکج کے تحت عوام کو معیاری اور موثر سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے رمضان نگہبا ن پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں رمضان المبار ک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے جامع انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی ہر تحصیل میں مخیر حضرات کے تعاون سے دو، دو رمضان دسترخوان قائم کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان دسترخوانوں پر برانڈنگ، مینجمنٹ اور فوڈ کوالٹی سرکاری ایس او پیز کے مطابق ہونی چاہیے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی مخیر حضرات کے ذریعے سحری و افطاری کے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں۔اجلاس میں رمضان کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے بھی تفصیلی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ ایگریکلچر ایکسٹینشن دفاتر اور رمضان سہولت بازاروں پر واش رومز کی دستیابی، پینٹ اور صفائی کے انتظامات فوری طور پر مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں