مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صدر فیصل آباد ڈائیز اینڈکیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن خواجہ آصف سراج کی سربراہی میں ایک تقریب بسلسلہ امداد برائے سیلاب متاثرین منعقد ہوئی جس سینئر نائب صدر حافظ ناصر بشیر، نائب صدر نوید الحسن چوہان، جنرل سیکر ٹری محمود الہی ، سابق سینئر نائب صدر میاں مسلم توقیر، سابق نائب صدر حاجی محمد رمضان سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز نثار ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شبیر احمد، سابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی امتیاز علی عامر اور ممبر ایسوسی ایشن محسن شریف، حاجی شعیب جبکہ البرکت فانڈیشن کے جنرل سیکرٹری مرزا جمیل احمد و دیگر نے شرکت۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن خواجہ آصف سراج نے کہا کے ہمارے ملک کا بیشتر حصہ اس وقت سیلاب کی زد میں ہے اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کی کثیر تعداد مسائل کا شکار اور سیلاب نے خاص طور پر ہمارے رورل ایریاز کو بہت متاثر کیا ہے جہاں لوگوں کے گھر اور مال اسباب سب کچھ سیلاب کی نذر ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں