30

مدارس دینیہ کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع الیاسیہ رضویہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر مدارس دینیہ کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں جامع الیاسیہ رضویہ اسلامک یونیورسٹی کے طلبا پہلی پوزیشن جبکہ جامع رضویہ تعلیم القرآن بلال مسجد کے طلبا دوسری پوزیشن پر رہے ،جامع الیاسیہ کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی،چیئرمین رائے قذافی کھرل ایڈووکیٹ،رانا عاصم سٹی ایس ایچ او جڑانوالہ،حاجی انصر سیکیورٹی انچارج ایس پی دفتر جڑانوالہ،میاں نسیم رفیع،رائے صلاح الدین ایڈووکیٹ،صاحبزادہ محمد فضل رسول،محمد صابر رضوی،رانا عادل فاروق صدر آل پرائیویٹ سکول الائنس،افتخار اے ای او شعبہ ایجوکیشن،رائے محمد شعیب رضا،رانا سلیم سابقہ ہیڈ ماسٹر،پروفیسر عبدالقدیر،رانا انوار،رانا شعیب شفقت، محترم ندیم قادری،ملک محمد طارق، رائے عباس اور حافظ محمد شبیر کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی کی سرپرستی میں چلنے والے اداروں میں سپورٹس کے حوالے سے ہونے والے پروگراموں کے بارے میں کہا کہ ایسے پروگرام یقینا طلبا کی جسمانی نشوونما کیلئے ضروری ہیں ۔مقررین نے کہا کہ صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتا ہے،اس طرح تمام نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں مدارس دینیہ کے طلبا کو بھی بھرپور شرکت کرنی چاہیے،سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر اچھی کارکردگی دیکھانے والے طلبا کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں