56

مدارس و مساجد اسلام کے قلعے اور چھائونیاں ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی ، ایڈیشنل ناظم اعلی سید سبطین شاہ نقوی ، صوبائی امیر حافظ محمد یونس آزاد ، ناظم اعلی ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ ، ناظم مالیات مہر محمد عبداللہ ، خالد محمود اعظم آبادی و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے بورڈز میں میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز دینی مدارس کے طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مدارس و مساجد اسلام کے قلعے اور چھائونیاں ہیں جہاں سے معاشرے کے بہترین افراد تیار ہو کر ملک وقوم کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ۔ اپنی مدد آپ کے تحت نامساعد حالات کے باوجود اور حکومتی سرپرستی کے بغیر میٹرک کے امتحانات میں ملک بھر میں خصوصا پنجاب بھرکے تعلیمی بورڈز میں اکثر پوزیشنیں دینی مدارس کے طلبہ نے حاصل کر کے ناقدین کے منہ بند کر دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں