مدح صحابہ کرام مطالباتی جلوس آج نکالا جائے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدح صحابہ کرام مطالباتی جلوس آج اپنے روایتی شان وشوکت سے نکالا جائے گا۔سنی علما کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام ملک گیر سطح پر مدح صحابہ کرام مطالباتی جلوس و ریلی کا اہتمام کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں فیصل آباد کا مدح صحابہ کرام مطالباتی جلوس آج 15جون بروز اتوار شام 5بجے چوک نڑوالا سے نکالا جائے گا جو کہ چوک گھنٹہ گھر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کی قیادت عالم باعمل ، نائب صدر سنی علما کونسل پنجاب مولانا لطف اللہ لدھیانوی حفظہ اللہ تعالیٰ و دیگر سماجی ، سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران کریں گے۔ سنی علما کونسل پاکستان مطالبہ رکھتی ہے کہ صحابہ کرام و اہلبیت اطہار کی ناموس کے تحفظ کا بل منظور کیاجائے اور صحابہ کرام کے ایام ہائے وفات و شہادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان سرکاری سطح پر کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں