65

مدرسہ کے10سالہ طالب علم کو لواحقین سے ملا دیا گیا

سرگودھا (بیوروچیف) ڈیرہ غازی خان سے بھاگ کر آنیوالے مدرسہ کے دس سالہ طالبعلم کو صرافہ ایسوسی ایشن کے سرپرست اور انجمن تاجران کے راہنما متین احمد قریشی نے اربن ایریا پولیس کی مدد سے اس کے لواحقین تک پہنچا دیا ڈیرہ غازی خان کے گائوں سمیڑا کا رہائشی امیر معاویہ جوکہ مدرسہ سے بھاگ کر سرگودھا آیا اور بے نظیر پارک اقبال کالونی میں صبح سے شام تک گھومتا رہا جسے متین احمد قریشی نے پکڑ کر تھانہ اربن ایریا پولیس کو مطلع کیا جس پر اے ایس آئی ملک لیاقت پولیس کی نفری کے ہمراہ متین احمد قریشی کی رہائشگاہ پر آئے جہاں انہوں نے بچے کو اپنی تحویل میں لیا مگر متین احمد قریشی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی رابطہ کیا جہاں سے متعلقہ ایس ایچ او نے متین احمد قریشی کو کال کرکے بتایا کہ وہ اس کے گائوں جارہے ہیں اور وہاں سے معلومات لیکر ابھی کال کرتے ہیں جس پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بتایا کہ امیر معاویہ کا بھائی ابوبکر ظفر کالونی مسجد بلال کا موذن ہے وہ آپ سے بچے کو وصول کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں