مدیحہ امام کس اداکار کیساتھ ساری زندگی کام کرنا چاہتی ہے

کراچی(شوبز نیوز) معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں زندگی بھر کسی ایک اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ مدیحہ امام نے بتایا کہ بیرونِ ملک ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون ان کے پاس آئیں اور ان کے ڈراموں کی تعریف کرنے لگیں، لیکن وہ دراصل یمنی زیدی کے ڈراموں کے نام لے رہی تھیں۔مجھے لگا شاید میری یادداشت چلی گئی ہے کیونکہ وہ تمام ڈرامے میرے نہیں تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ خاتون نے ان سے آٹوگراف مانگا تو وہ شرمندہ بھی ہوئیں اور افسوس بھی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں