مدینہ منورہ کیلئے بڑا اعزاز،صحت مند شہر قرار

ریاض ، جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کو صحت مند شہر کے طور پر تسلیم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام نے 80پوائنٹس حاصل کئے ہیں ۔مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے ایک تقریب کے دوران وزیرِ صحت فہد الجلاجل سے عالمی ادررہ صحت کا ایکریڈشن سرٹیفکیٹ وصول کیاعالمی ادارہ صحت نے سعودی عرب کے 14 دیگر صحت مند شہروں کو بھی تسلیم کیا ہے۔لیڈرز مینا میگزین کے مطابق ان میں طائف، تبوک، الدرعیہ، عنیزہ، جلاجل، المندق، الجموم، ریاض، الخبر اور شرورہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں