مدینہ میں آپریشنز سینٹر. 911 کا افتتاح کردیا گیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے مدینہ میں نئے یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (911)کا افتتاح کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر وزیرداخلہ نے یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر میں مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ میں قائم یہ سینٹر 28ایمرجنسی اور دیگر سروسز اداروں کو منسلک کرتا ہے۔اس موقع پر سعودی وزیر نے ایک اور سروس کا بھی افتتاح کیا جس کے ذریعے فون کال پر واقعات کی اطلاع دیتے وقت لوگ جگہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر سکیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق اس سے ایکشن لینے اور مدد کا ٹائم تیز اور بہتر ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں