10

مدینہ ٹاؤن سٹیڈیم میں آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کاآغاز

ٹھیکریوالہ(شاہد مقرب)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام آزادی کپ ہاکی ٹورنا منٹ کا آغاز، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹر سکول کھیلوں کے مقابلہ جات کے تحت آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم نے ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا،سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیا،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیراور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان بھی ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فار وویمن شگفتہ ناز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،ڈپٹی ڈی ای اوز محمد فیاض،محمد فاروق زاہد،محمد امجد رانا،محمد زاہد میاں و دیگر افسران،ہیڈ ٹیچرز،ٹیچرز اور طلبا نے شرکت کی۔فوکل پرسن / سینئر ہیڈماسٹر سردار محمد ساجد اور نیاز احمد تبسم نے ٹورنامنٹ کے انعقاد بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر سکولز کی ٹیموں اور آفیشلز کا تعارف کرایاگا۔افتتاحی روز گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی اور گورنمنٹ اے وی ماڈرن ہائی سکول کے مابین میچ کھیلا گیا جو گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی نے 0-6 سے جیت لیا۔ڈویژنل پبلک سکول وکالجزاورساندل سکول و کالج فیصل آباد کے مابین میج ڈی پی ایس اینڈ سی نے 0-6 سے جیت لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات اور انعقاد پر سی ای او ایجوکیشن اور اس کی ٹیم کومبارکباددی اور کہا کہ بچے ہاکی کے کھیل میں بڑی دلچسپی اور جذبات کااظہار کر رہے ہیں اور آنے والے وقت میں یہی بچے ہاکی کے کھیل کو فروغ دے کر روشن ستارے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔میڈیا کوآرڈینیٹر میاں محمد اشفاق بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں