مدینہ ٹاؤن قبرستان میں نکاسی آب،صفائی ستھرائی کے مسائل حل نہ ہوسکے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون قبرستان لاوارث ہو گیا’ پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ہلکی سی بارش بھی وبال جان بن جاتی ہے اور قبرستان سے گزرنا محال ہو جاتا ہے’ قبرستان میں صفائی ستھرائی کا بھی کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ چکے ہیں’ مدینہ ٹائون قبرستان نشئیوں کی آماجگاہ بن چکا ہے’ دور’ دور سے نشئی جہاں آ کر نشہ کرتے ہیں اور قبروں کا تقدس پامال کرتے ہیں’ شہریوں اور لواحقین نے کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے اپیل کی ہے کہ مدینہ ٹائون قبرستان سمیت فیصل آباد کے قبرستانوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے مناسب انتظام کیا جائے تاکہ لواحقین اطمینان سے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں