مذہبی رہنما رانا محمد افضل اشکبار آنکھوں کیساتھ سپردِ خاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنما سرپرست مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد رانا محمد افضل کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیت سرپرست مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی فیصل آباد گزشتہ روز مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم انتہائی شریف طبع ، درجنوں مساجد کے بانی و سربراہ ، فلاحی و رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے والے انسان تھے انہوں نے ہمیشہ توحید و سنت کے احیا اور مسلک اہل حدیث کی ترویج و اشاعت میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی کی گرانڈ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی نے پڑھائی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ نمازِ جنازہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنماں سمیت کثیر تعداد میں علما کرام وشیوخ حضرات ، سیاسی وسماجی شخصیات ، عزیز واقارب اور تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست اعلی حضرت مولانا سید سبطین شاہ نقوی ، حافظ محمد یونس آزاد ، مہر محمد عبداللہ ، قاری احمد حسن ساجد ، خالد محمود اعظم آبادی ، پروفیسر عبد الرزاق شاد ، مولانا ابرار احمد ظہیر ، حافظ شفیق الرحمن یزدانی ، حافظ محمد مسعود ، مولوی اسماعیل سلفی چاہڑ کے و دیگر نے مرحوم رانا محمد افضل کی دینی و سیاسی اور سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بشری خطاں کو درگذر کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں