مذہبی و ثقافتی روایات کی بحالی کا فیصلہ

لاہور( بیورو چیف)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی ثقافتی اور مذہبی روایات کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ہارس اینڈ کیٹل شو، میلہ چراغاں، بسنت اور مختلف مذہبی تہواروں کو دوبارہ سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پنجاب کو ایک ایسا صوبہ بنانا ہیجہاں ہر شہری خود کو اس دھرتی کا اہم اور برابر حصہ محسوس کرے۔ حکومت عوام کو خوشیوں، تفریح اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ بسنت پنجاب کی آٹھ سو سال پرانی تاریخی روایت ہے جو بہار کی آمد اور نئی شروعات کی علامت ہے۔ یہ تہوار پنجاب کی ثقافتی شناخت اور روایتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر بسنت کا انعقاد کرے گی، جو 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد ہوگی۔ اس موقع پر عوام کے لیے محفوظ، منظم اور خوشگوار ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں