مراکز صحت میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت عامہ کے حوالے سے اٹھائے اقدامات سے عوام کو ثمرات ملنا شروع ہوگئے۔ آئوٹ سورس کئے گئے آئی آر ایم این سی ایچ مرکز 200رب میں ایک روز کے دوران سات کامیاب ڈلیوری کیسز نمٹائے گئے۔ جس کو مرکز کی منیجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خود احسن طریقہ سے نمٹایا۔ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کیپٹن (ر) کی زیر نگرانی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہباز کی زیرقیادت میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم’ این سی ایچ ڈاکٹر عمر نواز چٹھہ وزیراعلیٰ کے عوامی خدمت کے مشن کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیں۔ کلینک آن وہیل سمیت آئوٹ سورس کئے گئے سینٹرز کو کامیاب طریقے سے چلایا جارہا ہے جہاں دیہاتی اور ان کے اہل خانہ باعزت طریقے سے بھرپور مستفید ہورہے ہیں۔ ان مراکز پر آنیوالے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے جبکہ اس اقدام سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہترین صحت عامہ کی سہولیات میسر آگئی ہیں جس کا سہرا وزیر اعلی کو جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ& نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر عمر نواز نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات مثالی ہے اس طرح کی سہولیات کی فراہمی صحت کے شعبہ میں ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ آئوٹ سورس کئے گئے مراکز کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے اور مراکز کے منیجرز کو ہر طرح کی معاونت دی جارہی ہے تاکہ آنیوالے مریضوں کو ریلیف میسر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں