مراکش کشتی حادثہ،20افراد فیصل آباد،لاہور،کراچی سے سینگال گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 20 افراد کراچی، لاہور اور فیصل اباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے، 7افراد وزٹرز اور 1عارضی رہائشی ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال گئے.رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6افراد وزٹ اور ٹورسٹ ویزا پر ایتھوپین ایئر سے کراچی سے سینیگال گئے، 2 افراد نے 18 ستمبر کو لاہور سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب کا سفر کیا، 9 افراد کا تعلق گجرات سے ہے، 5 کو بچا لیا گیا 4 موت کا شکار ہوئے۔ تحقیقات کے مطابق منڈی بہا ئوالدین کے 3 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 3 کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے، شیخوپورہ کے 3 اور سیالکوٹ کے ایک مسافر کو بچا لیا گیا، گوجرانوالہ کا 1 جاں بحق ہوا۔20 افراد نے مئی سے ستمبر کے درمیان سینیگال اور سعودی عرب کا سفر کیا، مسافر سفیان، غلام مصطفی، مہتاب الحسن، رئیس افضل فیصل آباد سے سینیگال گئے، علی حسن وزٹ، حامد شبیر عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال روانہ ہوئے۔وسیم خالد بھی سید محمد عباس کاظمی وزیٹر کے طور پر فیصل آباد سے سینیگال گئے، عمران اقبال عزیر، بشارت، قسنین حیدر، مدثر حسین کراچی سے سینیگال گئے۔ بدر محی الدین، گل شامیر وزیٹر ویزوں پر کراچی سے ایتھوپیا ایئر سے سینیگال گئے، عدیل، مجاہد علی 18 ستمبر کو عمرہ ویزوں پر لاہور سے سعودیہ روانہ ہوئے۔ محمد وقاص، قیصر اقبال، سجاد علی، اکرام محمد نے لاہور سے سینیگال کا سفر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں