اسلام آباد (بیوروچیف) مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں کیخلاف بڑی کاررروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرکو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ ملزم انصر کو گوجرانوالہ سے گرفتارکیا گیا،ملزم انصرنے دیگرساتھیوں کیساتھ مل کرعامرعلی کواسپین بھجوانے کی کوشش کی،ملزمان نے متاثرہ شخص کے اہلخانہ سے تریپن لاکھ پچاس ہزار روپے ہتھیائے۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے متاثرہ شخص کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گی،ملزمان نے دیگر ساتھیوں کیساتھ مل کرمتاثرہ کوکشتی کے ذریعے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی،کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ کشتی حادثے میں متاثرہ شخص کومراکش حکام نے ریسکیو کیا، متاثرہ عامرعلی کا نام وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
3