اسلام آباد (بیوروچیف) وزارتِ مذہبی امور نے حج 2025 کیلئے نجی حج اسکیم کے تحت حج پیکجز کی بکنگ کرنیوالے عازمین کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ منتظمین یا کوٹے سے زائد بکنگ کی صورت میں کارروائی کی جائیگی۔وزارت کے ترجمان کیمطابق نجی منتظمین کو دیے گئے کوٹے میں ترمیم کر دی گئی ہے اور اب یہ کل 25,698عازمین تک محدود کر دیا گیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ حج 2025 کے لیے کسی بھی اضافی کوٹے کی منظوری نہیں دی جائیگی۔ تمام نجی منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف تصدیق شدہ اور مختص شدہ کوٹے کیمطابق ہی بکنگ کریں۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں وزارت سخت قانونی کارروائی کریگی۔وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایک شفاف، ذمہ دار اور مربوط حج آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں اور عازمین سے بھی اپیل ہے کہ وہ صرف مستند اور رجسٹرڈ منظمین کے ذریعے ہی بکنگ کروائیں۔




