28

مردم شماری ختم ‘ آبادی 24کروڑ 65لاکھ ہو گئی

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں مردم شماری کی تاریخ میں پانچ بار توسیع اور 24کروڑ 65 لاکھ سے زیادہ افراد کی گنتی کے ساتھ وفاقی حکومت نے صوبوں کو بتایا ہے کہ ساتویں قومی مردم شماری کے لیے فیلڈ آپریشنز آج ختم ہو گئے اور اس کی ڈیڈ لائن میں دوبارہ توسیع نہیں کی جائے گی۔ چیف مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم ظفر کی جانب سے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو خط لکھے گئے خط میں کہا گیا کہمردم شماری کے فیلڈ آپریشنز میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور صوبائی حکومتوں کو 15 مئی 2023 کی مقررہ تاریخ تک مردم شماری / تصدیق مکمل کرنی ہوگی۔12 مئی تک پاکستان کی آبادی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو چھوڑ کر 24 کروڑ 6لاکھ تھی، 2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک کی آبادی 20 کروڑ 70 لاکھ تھی۔پنجاب میں 12کروڑ 12لاکھ 15ہزار 805، سندھ میں 5کروڑ 65 لاکھ 66ہزار 804، خیبر پختونخوا میں 3کروڑ 96لاکھ 51ہزار 697، بلوچستان میں 2 کروڑ 8 لاکھ 65ہزار 742 اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں 23 لاکھ 2ہزار 307 افراد کو شمار کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں