61

مردم شماری کاعملہ معاوضے کیلئے دفاتر میں خوار ہونے پر مجبور

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)مردم شماری کا فنڈ ڈی سی فیصل آباد کے اکائونٹ میں لیکن عملہ معاوضہ سے محروم ،مردم شماری کا عملہ معاوضے کیلئے دفاتر میں خوار،بچوں کی عید کی خوشیاں مایوسی میں بدلنے لگی،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مردم شماری کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو فوکل پرسن بنایا گیا فیصل آباد کی 6تحصیلوں کا فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر کو بنایا گیا مردم شماری شروع ہونے کے وقت عملہ کا معاوضہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دئیے گئے تھے انہوں نے یہ رقم تحصیل کے فوکل پرسن کو ٹرانسفر کرنی ہے جو کہ ابھی تک نہ ہو سکی مردم شماری عملہ نے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ایمانداری کیساتھ اپنے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا عید قربان قریب ہے اور مردم شماری کا عملہ دفاتر کے بار بار چکر لگا کر خوار ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک معاوضہ نہ مل سکاجس کی وجہ سے ان کے بچوںکی خوشیاں مایوسی میں بدلنے لگی ہیں تحصیل فوکل پرسن کے عملہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے فنانس سیکرٹری کو دو بار سمری بھیج چکے ہیں لیکن ان کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا مہنگائی کے اس دور میں عید قربان پہ بچوں کی خوشیاں شاید ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیلئے اہمیت نہیں رکھتی اس لیے ابھی تک غفلت کی نیند سو رہے ہیں ایجوکیشن رائٹس کمیشن کے عہدیداران محمد اسلم بٹ،رانا شاہد مقرب،حافظ نجف،مرزا ذوالفقار،میاں طاہر،رانا ابرار،نذیر گجر،میاں رضوان،رانا شاہد،محمد اشفاق و دیگر نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری عملہ کو معاوضے کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے تاکہ ان کے بچے بھی عید قربان کی خوشیوں میں شریک ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں