49

مردم شماری کرنے والے عملے سے ڈکیتی

کراچی (بیوروچیف)خانہ شماری کے دوران سیکیورٹی کے نامناسب انتظامات کے باعث خانہ شماری کے عملے کو لوٹ لیا گیا۔ خانہ شماری کا آغاز تو ہوگیا لیکن سیکیورٹی کے انتظامات نامناسب ہیں جس کے باعث لانڈھی میں عملے میں شامل شخص کو لوٹ لیا گیا۔خانہ شماری کے عمل کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان عملے کے فرد سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کو آگاہ کیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، خانہ شماری کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، تاہم متاثرہ شخص کے مطابق وہ علاقے میں اکیلا موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں