مردہ امیدوار الیکشن جیت گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوائے چند ممالک کے دنیا بھر میں الیکشن میں عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں تاہم ایک مردہ امیدوار بھی الیکشن جیت گیا۔دنیا کے تمام جمہوری ملکوں میں ووٹ کے ذریعہ اپنے حکمرانوں یا نمائندوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ تاہم ایک الیکشن ایسا بھی ہوا جس میں مردہ امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گیا۔یہ دلچسپ الیکشن بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہوا، جہاں پنچایت کے انتخابات کا نتیجہ جب سامنے آیا تو پتہ چلا کہ پولنگ سے 5 روز قبل انتقال کر جانے والا امیدوار ہی سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار 23 سالہ مرلی پولنگ سے پانچ روز قبل دل کا دورہ پڑ جانے کے باعث انتقال کر گیا تھا۔تاہم گزشتہ روز جب پولنگ کا عمل ختم ہونے پر ووٹوں کی گنتی کی گئی تو حیران کن طور پر متوفی مرلی نے ہی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق اس حیران کن نتیجے پر مقامی حکام بھی شش وپنج میں مبتلا ہو گئے جب کہ آر وی او نے نتائج روکتے ہوئے اعلی حکام سے اس صورتحال میں رہنمائی طلب کر لی ہے۔عموما اگر الیکشن کی تاریخ سے ایک روز قبل بھی کوئی امیدوار فوت ہوجائے تو الیکشن ملتوی کردیے جاتے ہیں اور نیا شیڈول جاری ہوتا ہے تاکہ اس امیدوار کی جگہ پر کوئی اور الیکشن لڑنا چاہے تو اس کو موقع دیا جائے اور اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے مگر بھارت میں ایسا نہیں کیا گیا بلکہ مردہ امیدوار کو عوام نے اپنا لیڈر منتخب کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں