مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام

چونیاں( نامہ نگار)محکمہ لائیو سٹاک اور پیٹرو لنگ پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران مردہ بھینس بر آمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک اور پیٹرولنگ پولیس کے ملازمین نے کاروا ئی کرتے ہوئے مردہ بھینس کو لوڈر رکشہ پر لیجانے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیااور انکے قبضہ سے مردہ بھینس بر آمد کر لی ملزمان کی شناخت ایوب مسیح ، یوسف مسیح ، اور اصغر کے ناموں سے ہوئی جو نواحی علاقہ گجن سنگھ سے مردہ بھینس کو لوڈر رکشہ پر لوڈ کرکے ہلد ی کے پتوں سے ڈھانپ کر کھڈیاں کی جانب لیکر جا رہے تھے جنہیں بدجیونا کے قریب گرفتار کر لیا گیا بر آمد شدہ مردہ بھینس سے تقریبا پانچ من کے قریب گوشت نکالا جانا تھا اور لاہور کے بڑے ہوٹلوں پر سپلائی کر کے مال کمایا جانا تھا تھانہ سٹی چونیاں میں محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسر کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں دھکیل دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں