مردہ بھینس کو لے کر جانے والے 2ملزمان گرفتار

پتوکی(نامہ نگار) مردہ بھینس لیجانیوالے دو ملزمان گرفتار کر کے فوڈسیفٹی آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ پتوکی کہنہ کے قریب سے لوڈر رکشہ پر لوڈ ایک مردہ بھینس کو لیجاتے ہوئے ایدھی چوک کے پیرا فورس پتوکی کی ٹیم نے روک لیا ڈرائیور نے اپنا نام اللہ رکھا اور جبکہ خریدار نے اپنا نام مقبول بتایا دونوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا خبروں کی اشاعت پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرپتوکی محمد طیب طاہر کی تحریری درخواست پر نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا طیب طاہر کے مطابق بھینس کا وزن تقریبا200کلو تھا بھینس مردہ اور اسکا گوشت مضر صحت تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں