9

مرد اور خاتو ن نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی

سرگودھا(بیورو چیف)سرگودھا میں مرد اور خاتون نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں مردوخاتون نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اور خود ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گے جہاں فوری طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے جن کی ڈیڈ باڈیز کو میاں بیوی خیال کرتے ہوئے پولیس ان کے لواحقین کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں