مرد کے پاس اپنے لئے سوچنے کا وقت نہیں ہوتا’ شفاعت علی

کراچی (شوبز نیوز) اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار شفاعت علی نے کہا ہے کہ مرد ساری زندگی دوسروں کے لیے فیصلے کرتا ہے، مگر اپنے لیے سوچنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔شفاعت علی نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام رمز میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں شفاعت علی نے کہا کہ مردوں کی ہمیشہ سے ایسی تربیت کی جاتی ہے کہ جیسے بھی حالات ہوں، وہ کوئی ردِعمل ظاہر نہ کرے، حالانکہ وہ بھی انسان ہے اور اس کے اندر بھی جذبات ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں