مرزا اشرف کی زیر صدارت تنظیم مغلیہ کا اجلاس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مغل ویلفیئر ٹرسٹ زیر سرپرستی تنظیم مغلیہ (رجسٹرڈ) جھمرہ روڈ پر23 اپریل بروز بدھ عید ملن پارٹی ہوگی نائب سرپر ست اعلی مرزا محمد اشرف مغل کی زیر صدار ت تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے اجلاس میں باہمی مشاورت سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں صدر مرزا محمد منیر ہمائیوں ،سینیئر نائب صدر مرزا عمر غیاث، جنرل سیکرٹری سعید انور بیگ، سرپرست حاجی عبدالستار مغل، امجد علی امجد مغل، نائب صدر مرزا محمد افضل حنیف ،مرزا ریاض الحق ،فنانس سیکرٹری مرزا محمد افضل مغل، جوائنٹ سیکرٹری مرزا محمد اعظم، چیئرمین رابطہ کمیٹی مرزا محمد سلیم، سیکرٹری نشر و اشاعت مرزا رضا اللہ و دیگر موجود تھے ۔جنہوں نے فنڈ ریزنگ کو تیز کر کے جلد مغل ویلفیئر ٹرسٹ کا سنگ بنیاد رکھوا کر فوری تعمیر ی کام کا آغاز شروع کرنے بارے تجاویز پیش کی ۔اس وقت شہر میں بہترین خدمت خلق مغل برادری کر رہی ہے مغل ویلفیئر ٹرسٹ جھمرہ روڈ کی ڈسپنسری میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر، نرس، عملہ ،تشخیص ،لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات تمام طبقے کے لوگ مفت حاصل کر رہے ہیں ۔جبکہ غربا، مساکین، بیوہ ،طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی فنڈ کے ساتھ ان کی مدد تنظیم مغلیہ کے پلیٹ فارم سے کی جا رہی ہے ۔حاجی عبدالستار مغل نے آخر میں تمام اُمت مسلمہ، فلسطین ،کشمیر سمیت پاکستان کی خیر و برکت مغل ویلفیئر ٹرسٹ کی جلد تعمیر ،بھائی چارہ، اتفاق، اتحاد بارے خصوصی دعائیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں