مرزا انجم کمال کی سرپرائز چیکنگ،7ملازمین معطل

مکوآنہ(نامہ نگار)ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال کی پٹرولنگ پوسٹ شہید حامد نصیر ASI مکوآنہ کی سرپرائز چیکنگ اس موقع پر انہوں نے ناقص ڈسپلن، کارکردگی اور غیر حاضری پر7ملازمان کو معطل کرکے ریگولر انکوائری لگادی ایس ایس پی کے دورے کا موقع پر پٹرولنگ موبائل دوران گشت ایک پٹرول پمپ پر آرام کر رہے تھے معطل ہونے والوں میں شفٹ انچارج ہیڈکانسٹیبل وسیم ، لیڈی کانسٹیبل شمائلہ، کانسٹیبل شہزاد اور طارق ہے ایس ایس پی مرزا کمال انجم نے کہا کہ ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور غفلت و لاپرواہی برتنے والے ملازمان کی محکمہ میں گنجائش نہیں۔ پٹرولنگ پوسٹوں کے ڈسپلن اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام ڈی ایس پیزکو سخت احکامات جاری کردئیے۔ اور انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی فوری طور اپنے ڈسٹرکٹ کی سرپرائز چیکنگ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں