51

مرضی پورہ اور کھرڑیانوالہ روڈ پر آتشزدگی کے واقعات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آگ کی لپیٹ میں آ کر 7سالہ معذور بچی جھلس گئی جبکہ فیکٹری کے بوائلر کو آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرضی پورہ کے قریب محلہ حسین آباد گلی نمبر7 کے رہائشی رفعت فاروق کی سات سالہ معذور بیٹی زینب سردی سے بچائو کیلئے کمرہ میں کوئلہ جلا رکھے تھے کہ اچانک بستر کو آگ لگنے سے پورا کمرہ اسکی لپیٹ میں آ گیا، اس کی زد میں آ کر بچی کا 70فیصد جسم جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ کھرڑیانوالہ تا جڑانوالہ روڈ پر واقع عبدالرحمن کارپوریشن فیکٹری میں اوورہیٹ کی وجہ سے بوائلر کے تیل کو آگ لگ گئی جسکی وجہ سے قریب پڑی ہوئی مشینری اور دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں