2

مرغوں کی لڑائی پر جوا،7جواریے گرفتار

ماموں کانجن(نامہ نگار) مرغوں کی لڑائی پر جواکروانے والوں پرپولیس کا چھاپہ ،دس افراد پر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 550گ ب میں پولیس کا مرغوں کی لڑائی پر جواء کروانے والے افراد پر چھاپہ سات افراد محمد احمد،،ندیم،محمد شہباز،سلمان،مدثر ،نعمان وغیرہ کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ تین افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ تمام افراد حویلی مویشیاں میں مرغوں کی لڑائی پر جواء کروا رہے تھے، پولیس نے تین مرغے اور دائو پر لگی ہوئی رقم اپنے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں